یورپ امریکی بے بنیاد مطالبات کیخلاف ڈٹ جائے: ایران

تہران، 4 دسمبر، ارنا- ایران کی ایکسپیڈینسی کونسل کے سکریٹری نے ایران میں تعینات جرمن سفیر کے ساتھ ملاقات میں، یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کے بے بنیاد مطالبات کے خلاف ڈٹ جائیں۔

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری "محسن رضائی" نے "میکائیل کلور" کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی نے اس معاہدے پر دوسرے ممالک کے دستخطوں کو بے اعتبار کردیا ہے لہذا یورپ کو امریکی بے بنیاد مطالبات کے خلاف اٹھ کر کھڑی ہونا چاہیے۔
انہوں نے ایران کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں یورپ کے سست رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یورپی ممالک سے شکوہ ہے کیونکہ یورپ نے ہماری تعاون کا مناسب پاسخ نہیں دیا ہے۔
انہوں نے ایران کے لئے یورپ کے نئے مالیاتی میکنزم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسی میکنزم پر عمل درآمد کیلئے یورپی یونین کے بعض ممالک موثر تعاون سے گریز کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپ کی جانب سے اسی طرح کا موقف اپنانا ایک اسٹریٹجک غلطی ہے اور ہماری توقع ہے کہ یورپ ایران کی صداقت سے ناجائز فائدہ نہ اٹھائے۔
میجر جنرل رضائی نے کہا کہ ایران کی حکومت یورپ کی تعاون پر یقین رکھتی ہے اسی لیے یورپ کو تعاون کے اس مناسب موقع کو کھونا نہیں چاہیے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@