ایران اور چین بینکنگ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پر عزم

تہران،4 دسمبر، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے ایران میں تعینات چینی سفیر کے ساتھ ملاقات میں، دوطرفہ بینکاری اور مالیاتی تعلقات کے فروغ سمیت بینکنگ کے مسائل کو جلدی سے حل کرنے پر زور دیا-

"عبدالناصر ہمتی" ہونے والی ملاقات میں ایران اور چین کے درمیان مالیاتی اور بینکاری تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے بینکنگ اور مالیاتی تعلقات کو روکنے کی امریکی کوششوں کے باوجود، مختلف ممالک، نئی تجاویز کے تحت ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو برقرار رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران مخالف پابندیوں کے ذریعے ملک کی معیشت پر متوقع منفی اثرات کو مرتب کرنے میں ناکام رہا۔
اس موقع پر چینی سفیر نے ایران کی معاشی منڈی میں قائم ہونے والے استحکام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین ایران کے ساتھ اپنے طویل مدتی اسٹریٹجک تعلقات کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے.
انہوں نے کہا کہ چین کے مختلف سیاسی اور اقتصادی ادارے ایران کے ساتھ طویل مدتی اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اسی سلسلے میں منصوبہ بندی کر رہے ہیں.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@