اراک، یورپ کو سامان کی ترسیل کا اہم مرکز ہے: آسٹرین سفیر

اراک، 4 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات آسٹریا کے سفیر نے کہا ہے کہ اراک کو جغرافیائی لحاظ سے اہم پوزیشن حاصل ہے اور یہ صوبہ یورپی ممالک کو مصنوعات کی ترسیل کے لئے ایک اہم مرکز میں بدل سکتا ہے.

یہ بات 'اسٹیفن شولڈز' نے منگل کے روز میئر اراک 'ابوالفضل شالی بیگ' اور شہری کونسل کے اراکین کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ آسٹریا کی ریلوے کمپنی استنبول کے ذریعے یورپ کو مصنوعات کی ترسیل کے حوالے سے ایک ٹرانزٹ راہداری کے قیام کے لئے کوشش کررہی ہے.
آسٹرین سفیر نے اس موقع پر 2 سال پہلے آسٹریا کے وزیر معیشت کے دورے ایران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے.
آسٹریا کے سفیر نے کہا کہ اسلامی انقلاب کا بانی اراک میں پیدا ہوئے اور یہ دنیا میں اس شہر کی شہرت کی اہم وجہ ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@