یورپی سیاحوں کیلئے ایران میں میڈیکل ٹورازم کے وسیع امکانات موجود ہیں

تہران، 4 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں طبی ساز و سامان، جدید علاج اور ماہر ڈاکٹروں کی موجودگی کی بدولت میڈیکل ٹورازم کے وسیع امکانات ہیں جس سے یورپی سیاح مستفید ہوسکتے ہیں.

یہ بات ایران میں تعینات لیتھوانیا کے اعزازی قونصلر "محسن کریمی طبسی" نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں ںے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں طبی ساز و سامان اور میڈیکل سائنسز کی اعلی صلاحیتیں موجود ہیں جس کی مدد سے ملک کی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے.
طبسی نے کہا کہ طبی سیاحت ہماری اہم ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ایرانی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے ہم لیتھوانیا سمیت پڑوسی ممالک کے سیاحوں کو طبی خدمات دینے کے لئے اپنی طرف متوجہ کرسکتے ہیں.
لیتھوانیا کے اعزازی قونصلر نے کہا کہ گزشتہ سال لیتھوانیا کے 25 لاکھ سیاحوں نے ایران کے دورے کئے.
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کے قیام کے لئے کوشش جاری ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@