ایران اور جاپان کا ثقافتی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق

شیراز، 4 دسمبر، ارنا - ایران میں جاپانی سفارتخانے کے ثقافتی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام اور حکومتوں کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں اور انھیں آرٹ اور ثقافتی تعاون کے ذریعے مزید فروغ دیا جائے گا.

یہ بات 'تاکاشی یامادا' نے پیر کے روز فارس صوبے کے دارالحکومت شیراز کے دورے کے موقع پر جاپان کے ثقافتی ہفتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایرانی صدر اور جاپانی وزیر اعظم کی مسلسل ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان ملاقاتوں سے ایران اور جاپان کے عوام، حکومت اور سیاستدانوں کے درمیان گہرے اور قریبی تعلقات ظاہر ہوتے ہیں.
انہوں نے ایران اور جاپان کے درمیان تاریخی سیاسی اور سماجی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے ایران اور جاپان کی اعلی قیادت کے مابین اچھے اور مستحکم تعلقات قائم ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ 2013 سے اب تک جاپانی وزیر اعظم اور ایرانی صدر کے درمیان 7 ملاقاتیں ہوئیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اعلی ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں.
جاپانی سفارتکار نے کہا کہ جاپانی عوام 1400 سال پہلے ایران کی قدیم تہذیب اور ثفافت سے واقف ہیں جبکہ اس زمانے میں ایرانی مصنوعات کو شاہراہ ریشم کے ذریعے جاپان اور چین کو برآمد کیا جاتا تھا.
تاکاشی یامادا نے کہا کہ آئندہ سال ایران جاپان سفارتی تعلقات کے قیام کی 90ویں سالگرہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا سلسلہ جاری رہے گا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@