پاکستانی اسپیکر پارلیمانی وفد کی قیادت میں ایران کا دورہ کریں گے

تہران، 4 دسمبر، ارنا- پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر "اسد قیصر" پارلیمانی وفد کی قیادت میں انسداد دہشتگردی اور علاقائی تعاون پر دوسری اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے 6 دسمبر کو ایرانی دارالحکومت تہران کا دورہ کریں گے.

اس حوالے سے ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر "رفعت مسعود" نے ارنا نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان کی تجویز کے تحت اسلام آباد میں علاقائی اسپیکرز کی پہلی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا.
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں ہونے والے 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس میں پاکستانی اسپیکر اس کانفرنس کی صدارت کو اپنے ایرانی ہم منصب "علی لاریجانی" کے سپرد کریں گے.
تفصیلات کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کی میزبانی میں انسداد دہشتگردی اور علاقائی تعاون پر دوسری اسپیکرز کانفرنس کا 7 دسمبر جمعہ کے روز انعقاد کیا جائے گا جس میں ایرانی اسپیکر کے علاوہ پاکستان، ترکی، چین، روس اور افغانستان کے اسپیکرز شریک ہوں گے.
علاقائی اسپیکرز کانفرنس کا مقصد دہشتگردی کے چینجلز اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا ہے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@