ایران اور پاکستان کا میوزیم اور ثقافتی شعبوں میں مشترکہ تعاون کی توسیع پر زور

مشہد، 4 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے مشترکہ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے قومی ورثے اور میوزیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بالخصوص مشترکہ نمائشوں کے انعقاد پر زور دیا ہے.

یہ فیصلہ مشہد میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل محمود بخاری اور صوبہ خراسان رضوی کے ادارہ ثقافتی ورثے، دستکاری اور سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل 'ابوالفضل مکرمی فر' کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا.
اس موقع پر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے.
انہوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں خراسان کی تاریخ اور قومی ورثے سے متعلق مشترکہ نمائشوں کے انعقاد کی تجویز دی اور مزید کہا کہ ہم خراسان رضوی اور پاکستان کے درمیان سیاحوں کے تبادلے کے علاوہ تہذیب اور تاریخی ورثے سے متعلق مشترکہ نمائشوں کے انعقاد میں دلچسپی رکھتے ہیں.
پاکستانی قونصل جنرل محمود بخاری نے ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال دونوں ممالک کا مشترکہ شاعر اور ورثہ ہے.
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کی توسیع اور مشترکہ نمائشوں کے انعقاد پر بھی زور دیا.
انہوں نے لاہور اور مشہد کے درمیان سسٹر سٹی معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں شہروں کے درمیان میوزیم اور تاریخی نوادرات کی نمائش کے لئے تعاون کو بڑھانا ہوگا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@