ایران کا جارجیا سے ڈی پورٹ کئے جانے والے شہریوں کا مسئلہ اٹھائے کا فیصلہ

باکو، 4 دسمبر، ارنا - جارجیا کی جانب سے حالیہ دنوں بعض ایرانی شہریوں کو غیرمعمولی طور پر ڈی پورٹ کئے جانے کے حوالے سے رپورٹس ملنے کے بعد جارجیا میں ایرانی سفارتخانے نے اس مسئلے کو سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے.

جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں قائم ایرانی سفارتخانے نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ حالیہ ڈی پورٹ ہونے والے ایرانی باشندوں کے مسئلے کو سفارتی سطح پر اٹھائے گا.
بیان کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے میزبان ملک کے قوانین کا مکمل احترام کرتے ہوئے اس سے پہلے بھی متعلقہ حکام سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ شہریوں کو پیش آنے والے مسائل کی وجہ سے انھیں ہونے والے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے.
ایرانی سفارتخانے نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے حکام کے قریبی روابطے اور تعاون کے ذریعے حالیہ مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے جس سے شہریوں کے حقوق کے ضیاع کا بھی خاتمہ ہو.
یاد رہے کہ ایرانی ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ جارجیا سے تقریبا 200 ایرانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے جس کی زیادہ تر وجہ سفری دستاویزات ناقص ہونے بتائی گئی ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@