برطانوی ادارہ ایران انٹرنیشنل چینل کیخلاف ایرانی حکومت کی درخواست کو دیکھے گا

لندن، 4 دسمبر، ارنا - برطانیہ میں الیکٹرانک میڈیا کے نگران ادارہ (OfCom) ملک دشمن چینل ایران انٹرنیشنل کے خلاف حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کی درخواست کو دیکھے گا.

برطانیہ میں ایرانی سفیر ''حمید بعیدی نژاد'' نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ آف کام نے باضابط طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ ایران مخالف چینل سے متعلق ایرانی سفارتخانے کی درخواست پر کام کرے گا.
ملک دشمن چینل ایران انٹرنیشنل نے ایرانی شہر اہواز میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد دہشتگرد تنظیم الاحوازیہ کے ترجمان کا انٹرویو کیا تھا جس نے اس حملے کو سراہا تھا، اس کے ردعمل میں لندن میں ایرانی سفیر نے اس اقدام کو دہشتگردی کی کھلی حمایت قرار دیتے ہوئے اس چینل کے خلاف برطانوی ادارے میں رپورٹ درج کرادیا.
یاد رہے کہ جون کے مہینے میں ایران اور اسلامی انقلاب کے مخالف عناصر تنظیم مجاہدین خلق نے پیرس میں ایک اجتماع کا انعقاد کیا تھا جس کو ایران انٹرنیشنل چینل نے براہ راست کوریج دی تھی.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطانوی گارڈین اخبار نے اس سے پہلے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں کہا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے لندن میں ایران دشمن چینل کی مالی معاونت کی جارہی ہے اور اس کام میں ولیعہد کے نمائندہ القحطانی براہ راست ایران انٹرنیشنل کی فنڈنگ میں ملوث ہیں.
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ایران انٹرنیشنل چینل جسے اشتہارات کے شعبے میں ایسی کوئی آمدنی حاصل نہیں تھی، کے قیام کے لئے 25 کروڑ ڈالر کا فنڈ فراہم کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@