ایران اور پاکستان کے مابین سیاسی ڈائیلاگ کا دسواں دور

اسلام آباد، 4 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کے دسویں دور کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں مشترکہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے.

پاکستان ایران سیاسی ڈائیلاگ کا دسواں دور اسلام آباد کے دفترخارجہ میں منعقد ہوا. ایران کی نمائندگی وزیرخارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ''سید عباس عراقچی'' اور پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ ''تہمینہ جنجوعہ'' نے کی.
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں کے وفود نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے.
فریقین نے علاقائی اور عالمی سطح امن و سلامتی کے صورتحال پر بات کی.
مشاورت میں شرکت کیلئے آنے والے ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی سید عباس عراقچی نے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی.
اس ملاقات میں عراقچی نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زوردیا.
سیاسی مشاورت کے موقع پر دونوں ملکوں نے عالم اسلام کے درمیان اتحاد بالخصوص امت مسلمہ کی وحدت کے لئے ایران پاکستان تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی زور دیا.
دونوں وفود کے سربراہوں نے اسلامی ممالک میں تنازعات کے خاتمے پر زور اور ان مسائل کو پُرامن طریقوں سے حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@