امریکی پابندیوں کیخلاف ایران جوہری معاہدے کے فریقین ایک پیج پر ہیں: عراقچی

اسلام آباد، 3 دسمبر، ارنا - اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے فریقین یورپ، روس اور چین امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ایک پیچ پر ہیں جن کا مقصد جوہری معاہدے کو ان پابندیوں کے اثرات سے تحفظ فراہم کرنا ہے.

ان خیالات کا اظہار ''سید عباس عراقچی'' نے پیر کے روز دورہ پاکستان کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کا ایک فریق اس نکل گیا مگر دیگر فریقین تین یورپی ممالک، یورپی یونین، چین اور روس اب بھی اس میں شامل ہیں جن کی مشترکہ کوشش یہ ہے کہ امریکی غیرموجودگی سے پیدا ہونے والے اثرات کا ازالہ کریں.
عراقچی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے فریقین ایک ایسے موثر عملی اقدامات کی تلاش میں ہیں جن کی مدد سے امریکی پابندیوں کو جوہری معاہدے کے کامیاب نفاذ کو روکنے سے بے اثر کیا جائے گا.
انہوں نے کہا کہ ہم یورپ، روس اور چین بالخصوص ایران کے تجارتی پارٹنرز کے ساتھ رابطے میں ہیں جس کا مقصد باہمی تعاون کی راہ کو ہموار رکھنا ہے تا کہ جدید مواقع کے ذریعے ایران اور دیگر ممالک کے درمیان معاشی تعاون کا سلسلہ جاری رہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@