نائب ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان، اعلی حکام سے ملاقاتیں

اسلام آباد، 3 دسمبر، ارنا - ایرانی وزیرخارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ''سید عباس عراقچی'' ایران پاکستان سیاسی مشاورت میں شرکت کے لئے اسلام آباد کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اعلی پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کیں.

تفصیلات کے مطابق، سید عباس عراقچی پاکستان کے وزیر خارجہ ''شاہ محمود قریشی'' اور سیکریٹری خارجہ ''تہمینہ جنجوعہ'' کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں.
اس موقع پر انہوں نے ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران سیاسی مشاورت ہمیشہ دونوں ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ہوتی ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ تعمیری ملاقات ہوئی، فریقین نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا.
عراقچی نے بتایا کہ ضروری تھا کہ حالیہ علاقائی اور عالمی تبدیلیوں کے پیش نظر باہمی مذاکرات کا انعقاد ہو بالخصوص امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے بعد رکاٹیں بھی سامنے آئیں اور مواقع بھی فراہم ہوئے جن پر بات چیت کو ہم نے اہم سمجھا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان دو برادر ملک ہیں جو صدیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں. دونوں قوموں کے درمیان قریبی مشترکات بالخصوص تاریخ اور ثقافت قائم ہیں.
سید عباس عراقچی نے مغوی ایرانی اہلکاروں سے متعلق کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت ہوئی. ہم پاکستان کی حکومت کی 5 ایرانی اہلکاروں کی بازیابی سے متعلق کوششوں کی قدر کرتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان میں اپنے دوستوں کے اقدامات پر مکمل اعتماد ہے اور باقی 7 مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے بھی دونوں ممالک کے حکام ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سید عباس عراقچی پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد خاتون سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس میں شریک ہوئے جس میں دونوں ممالک سیاسی مذاکرات کے نئے دور میں مختلف موضوعات پر بات چیت ہقئی.
اس سے پہلے انہوں نے پاکستانی سینیٹ میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ تعلقات سینیٹر ''مشاہد حسین سید'' کے ساتھ بھی ملاقات کی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@