ایران کا اقوام متحدہ میں فلسطین کیخلاف قرارداد کی مخالفت کا اعلان

تہران، 3 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے خلاف قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کے ذریعے فلسطینی قوم کے خلاف قرارداد کو ہرگز منظور نہیں ہونے دے گا.

یہ بات ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے پیر کے روز فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما 'اسماعیل ہنیہ' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے اسلامی مزاحمت کے خلاف ڈرافٹ کردہ قرارداد کی مخالفت کر رہا ہے.
ظریف نے فلسطینی قوم کی حمایت پر زور دیا اور کہا کہ بعض علاقائی ممالک کی غلطی پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ نے نہ صرف عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کے ساتھ اپنے سفارتخانہ کو القدس شریف پر منتقل کرتے ہوئے بلکہ اقوام متحدہ میں فلسطین کے خلاف قرارداد پیش کرنے پر فیصلہ کیا.
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بے شک اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ میں ترقی یافتہ اور اسلامی ممالک کے ساتھ امریکہ کی جانب سے فلسطین مخالف قرارداد کی منظوری کو روکنے کے لئے کوشش کرے گا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@