یورپ، ایرانی قوم کے حقوق کو دیکھ رہا ہے: آسٹرین سفیر

ہمدان، 3 دسمبر، ارنا - ایران میں تعینات آسٹریا کے سفیر نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایرانی عوام کو جوہری معاہدے سے ملنے والے ثمرات کی حمایت کرتی ہے اور ہم بھی ان کے حقوق کی فراہمی کے مسئلے کو ہر فورم پر اٹھائیں گے.

ان خیالات کا اظہار ''سٹیفن شولز'' نے پیر کے روز ایرانی صوبے ہمدان نے معاشی کارکنوں اور تاجروں کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.
آسٹرین سفیر نے اس موقع پر کہا کہ وہ ایران میں یورپی یونین کا بھی نمائندہ ہیں اور ان کی کوشش ایران اور یورپ کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر مرکوز رہے گی.
انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطی اور یورپ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اثر و رسوخ کو دیکھتے ہوئے عالمی سطح پر ایران کو بڑی اہمیت حاصل ہے.
آسٹریا کے سفیر نے ہمدان کو ایران کا غیرمعمولی شہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمدان جغرافیائی لحاظ سے اہم پوزیشن میں واقع ہے جبکہ یہاں شاہراہ ریشم کے گزرنے کا راستہ بھی ہے.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہمدان کو نہ صرف آسٹرین سرمایہ کاروں کو متعارف کرائیں گے بلکہ یورپ کے دیگر ملکوں کے سرمایہ کاروں کو بھی یہاں کاروبار کرنے کی دعوت دیں گے.
سٹیفن شولز نے کہا کہ آسٹریا ایک پارٹنر کی حیثیت سے ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور مشترکہ تعاون کے ذریعے نجے شعبوں کی معاشی سرگرمیوں کو بڑھائیں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@