امریکہ، القاعدہ اور داعش کو جدید اسلحہ فراہم کررہا ہے: ظریف

تہران، 3 دسمبر، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں بدامنی کو طول دینے کے لئے القاعدہ اور داعش کے دہشتگردوں کو جدید ہتھیار فراہم کررہا ہے.

یہ بات ''محمد جواد ظریف'' نے خطے کے انتہاپسند عناصر کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہی.
انہوں نے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ امریکہ، یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب اور امارات کے جرائم میں برابر کا شریک ہے.
ڈاکٹر ظریف کے مطابق امریکہ خطے میں عدم استحکام کو طویل دینے کے لئے داعش اور القاعدہ کے دہشتگردوں کو جدید ہتھیار فراہم کررہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے شام اور اب یمن کی باری ہے. لگتا ہے امریکہ کو سعودی عرب اور امارات کی لاجسٹک اور معلوماتی حمایت کافی نہیں لگتی بلکہ وہ القاعدہ اور داعش جیسے انتہاپسندوں کو براہ راست اسلحہ بھی فراہم کررہا ہے.
گارڈین اخبار کی تازہ ترین رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ یمن میں القاعدہ اور داعش کے دہشتگرد امریکہ کی بکتر بند گاڑیاں، راکٹ لانچرز اور دیگر اسلحوں کا استعمال کررہے ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@