امریکہ کو کسی بھی شرارت پر زوردار طمانچہ ماراجائے گا: ایران

تہران، 2 دسمبر، ارنا- ایرانی مسلح افواج کے سنیئر ترجمان نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو انتباہ کیا ہے کہ انھیں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی غلطی کی صورت میں زوردار طمانچہ مارا جائے گا.

یہ بات بریگیڈیئر جنرل "ابوالفضل شکارچی" نے ایران کے خلاف امریکی حکام کے حالیہ بیانات کے رد عمل میں کہی۔
انہون نے کہا کہ امریکی ایوان اقتدار میں آنے والوں کو ایران کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی عسکری طاقت اور دفاعی صلاحیت کسی ملک کے خلاف نہیں اور ہمارے دفاعی پروگرام کا اصل مقصد ممکنہ خطرات اور حملوں کو پس پا کرنا ہے.
انہوں نے ایران کی جانب سے یمنی حوثیوں کےلئے ہتھیاروں اور اسلحے کی فراہمی کی امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج اور عوام، طاقتور ہیں اور وہ مناسب ہتھیاروں سے لیس ہیں اور انھیں دوسروں کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے عوام پوری بہادری کے ساتھ اپنے وطن کا دفاع کر رہے ہیں اور انہوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ان کے حامیوں کو ناکو چنے چبوا دیئے ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور اسرائیل نے یمن کی جنگ میں کچھ حاصل نہیں کیا اسی لئے اپنی خفت مٹانے کے لیے ایران کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@