ایران کی دفاعی طاقت، دنیا کیلئے امن کا پیغام ہے: جنرل حاتمی

تہران، 2 دسمبر، ارنا- ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی طاقت قیام امن و صلح کے سلسلے میں ہے اور دنیا کے لئے امن و سلامتی کا پیغام ہے۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے ارنا نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی مصنوعات کی پیداوارمیں ملک کی کارگردگی قابل قبول ہے اور گزشتہ 40 سالوں سے اب تک ایران پر لگائی گئی پابندیوں کے باوجود ہم دفاعی صنعت میں خودکفیل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج، ایران، میزائل، ریڈار، بکتر بند، ڈرون اور ہر طرح کی دفاعی ہتھیاروں کی ساخت کے لحاظ سے دنیا کے طاقتور ممالک میں شامل ہے۔
انہوں نے ملکی ساختہ دفاعی مصنوعات کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایرانی ڈرون طیارے، سب سے طویل فاصلے پر بغیر کسی غلطی کے اڑاتے ہیں اور اپنے مقاصد کو صحیح نشانہ بناکر تباہ کر رہے ہیں۔
ایرانی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بے شک ایران، میزائل طاقت کے لحاظ سے ایران دنیا کی سب سے بڑی طاقتوں میں شامل ہے۔
انہوں نے ملکی وسائل سے تیار کئے جانے والے جنگی طیارے 'کوثر' کی پروڈکشن لائن کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا آغاز، وطن عزیز کے ماہرین اور سادنسدانوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فوج کی صلاحیتیں اپنی عروچ تک پہنچ گئی ہے اور اللہ تعالی کی مدد سے ہم اسی حوالے سے کسی بھی ملک سے وابستہ نہیں ہیں۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@