ایران مخالف امریکی پابندیاں یورپی کمپنیوں کیلئے نقصان دہ ہیں: اٹلی

روم، 2 دسمبر، ارنا – ایک اطالوی تجزیاتی جریدے نے اعلان کردیا ہے ایران مخالف امریکی پابندیاں یورپی کمپنیوں کے لئے نقصان دہ اور چینی کمپنیوں کے لئے فائدہ مند ہیں.

اطالوی "Il Primato Nazionale" تجزیاتی جرنل نے لکھا کہ امریکی صدر ٹرمپ رواں سال کے 8 مئی میں ایران جووہری معاہدے سے علیحدہ ہوگیا انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سنگین پابندیاں عائد کرنے پر فیصلہ کیا.
اس تجزیاتی جرنل کے مطابق، ایرانی تیل خریدنے کے لئے یورپ پر پابندی عائد دی گئی جس کے نتیجے میں یورپی ممالک اقتصادی نقصان کا شکار ہوجائیں گے.
اس جرنل نے مزید کہا کہ ایران مخالف پابندیاں فرانس کے لئے سب سے زیادہ نقصان دہ ہیں کیونکہ فرانسیسی ٹوٹل، پیجو، سیٹروئن اور ایئربس کمپنیاں اسلامی جمہوریہ ایران سے فائدہ اٹھ سکے ہیں اور اب چینی کمپنیاں اس ملک میں اپنی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو جاری رکھ رہے ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا اور اس کے علاوہ ایران پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کردیا.
امریکی صدر نے ایران کو تنہائی کا شکار کرنے کے لئے اقتصادی دباؤ اور پابندیاں کا طریقہ کار اپنایا ہوا ہے جبکہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور عالمی جوہری ادارہ بھی اس بات کی بارہا تصدیق کرچکا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@