ایران میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی بین الاقوامی نمائشوں کا انعقاد

تہران، 2دسمبر، ارنا – ٹیکسٹائل کی صنعت کی 24 ویں اور ملبوسات کی 6ویں بین الاقوامی نمائشوں کا آج بروز اتوار ایرانی وزیر صنعت کی موجودگی میں ایرانی دارالحکومت میں افتتاح کیا گیا جس میں 221 ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں شریک ہیں.

یہ نمائش جو مشرقی وسطی کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل صنعت کی نمائش ہے 141 ملکی کمپنیوں کے علاو اٹلی، سوئٹزرلینڈ، رومانیہ، بیلجیم، تائیوان، فرانس، ترکی، جرمنی، چین اور آسٹریا کے 9 ممالک سے 80 غیر ملکی کمپنیوں نے شرکت کر کے اپنی نئی کامیابیوں کو منظرعام پر لایا.
عالمی 6 ویں ملبوسات کی نمائش میں 60 ملکی کمپنیوں نے اپنی ملکی ساختہ نئی پیداواروں کو متعارف کروایا.
اس نمائشوں کے انعقاد کے سب سے اہم مقصد میں سے ایک ملکی پیداوار کے فروغ، روزگار کے مواقع کی فراہمی،برآمد اور درآمد کرنے والوں کے تجربات کا تبادلہ کرنا ہے.
تفصیلات کے مطابق ان دو نمائشیں2 سے 5 دسمبر تک تہران میں جاری ہوں گی.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@