کسی بھی قرارداد میں ایران کے میزائل پروگرام پر  پابندی نہیں لگا دی گئی

تہران، 2 دسمبر، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کسی بھی قرار داد میں ہمارے میزائل پروگرام پر کوئی پابندی نہیں لگا دی گئی.

یہ بات "بہرام قاسمی" نے اتوار کے روز امریکی وزیر خارجہ "مائک پمپئو" کے ایران مخالف بے بنیاد بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائل پروگرام کا مقصد دفاعی ڈیٹرنس کی ترقی ہے جو ملکی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے.
قاسمی نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کسی بھی قرار داد میں ایرانی میزائل پروگرام یا میزائل ٹیسٹ پر پابندی عائد نہیں کی گئی.
انہوں نے پمپئو کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات مضحکہ خیز ہے کہ امریکہ ایک قرار داد پیش کرتا ہے کہ نہ صرف خود نے عالمی جوہری معاہدے سے غیر قانونی اور یک طرفہ علیحدگی کے ساتھ سلامتی کونسل کی قرار داد کی خلاف ورزی کی بلکہ اس معاہدے کے خاتمے کے لئے دوسرے ممالک پر دھمکیاں دے رہا ہے.
تفصیلات کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ ایرانی میزائل ٹیسٹ سلامتی کونسل کی 2231 قرار داد کی خلاف ورزی ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@