روس ایران تعلقات میں اضافے کی بڑی صلاحیتیں موجود ہیں: ایلچی روسی صدر

مسکو، 1دسمبر، ارنا-بحیرہ کسپین ممالک سے متعلق روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ ایران و روس کے تعلقات میں مزید اضافے کی بہت بڑی صلاحیتیں موجود ہیں۔

"رمضان عبدالطیف اف" نے ایران اور روس کے درمیان تعلقات میں اضافے کی دلچسبی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام، تعلقات کی توسیع کے لئے پختہ عزم رکھتے ہیں۔
روسی صدر کے نمائندے نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیاں بڑی صلاحیتیں موجود ہیں جو تعاون کی راہ میں ان سے فائدہ اٹھانے کے لئے دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ایرانی وزیر مواصلات اور شہری ترقی کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کے لئے ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کیا گیا ہے۔
رمضان عبدالطیف اف نے حالیہ مہینوں میں، بحیرہ کسپین کے حقوق سے متعلقہ کنونشن پر دستخط کو دونوں ممالک کے تعلقات کی توسیع میں مثبت قدم قرار دے کر کہا کہ ایران اور روس کی وزارت مواصلات، تعاون کی فروغ کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ مستقبل میں ایران اور روس کے درمیان تعلقات کی سطح کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لئے ایک واضح نقطہ نظر ہے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@