ایران جلد نئے سیٹلائٹ کی رونمائی کرے گا

تہران، 1 دسمبر، ارنا – ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر بحریہ سے متعلق نئے سمندری بیڑے کو پانی میں اتار دیا جائے اور اس کے علاوہ فضائی دفاعی نظام، بری فوج اور فضائیہ سے متعلق نئی مصنوعات کی بھی رونمائی ہوں گی.

یہ بات بریگڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے ہفتہ کے روز ایرانی مسلح افواج کے کمانڈرز کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں سال میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سالگرہ کی تقریب خاص طور پر منعقد کی جائے گی کیونکہ ملکی وسائل سے تیار کئے جانے والی جدید ٹیکنالوجی اور سازوسامان کو متعارف کرایا جائے گا.
جنرل حاتمی نے کہا کہ ایرانی وزارت دفاع بھی اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر فضائیہ اور بحریہ کی کارکردگیوں کی رونمائی کرے گی.
یاد رہے کہ آج ایرانی بحریہ کے قومی دن کے موقع پر جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندرعباس میں ملکی وسائل سے تیار کئے جانے والے نئے جہاز ''سہند'' کو باضابطہ طور پر پانی میں اتار دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق، قریب مستقبل میں ایرانی سائنسدانوں کے ذریعہ تیار کئے جانے والے دو نئے بحری جہاز ایرانی بحریہ کے بیڑے میں شامل کردئے جائیں گے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نے ایسی کامیابیاں حاصل کرلیا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@