ایران اور یورشیائی ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے جحم میں قابل قدر اضافہ

ماسکو، 1 دسمبر، ارنا – روس میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ قریب مستقبل میں ایران اور یورشیائی ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کے حجم میں قابل قدر اضافہ ہو گا.

یہ بات 'مہدی سنایی' نے آج بروز ہفتہ ایران اور یوروشین اقتصادی یونین کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر ردعمل میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایران کیلئے اس معاہدے کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے نفاذ سے علاقائی تجارت کی بہتری پر بہت اثرات مرتب ہوں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ کسٹم ٹیرف کی کمی سے ایران اور یوریشین اقتصادی یونین کے رکن ممالک کے درمیان باہمی تجارتی تبادلوں کے فروغ میں بہت مدد ملے گی.
قابل ذکر ہے کہ صدر پیوٹن نے گزشتہ ہفتے کو ایران اور یوروشین اقتصادی یونین کے درمیان مفت تجارتی علاقے قائم کرنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی تصدیق کی.
اس قرارداد کا مقصد، فریقین کے درمیان تجارتی تبادلوں کو آسان بنانا، مفٹ ٹریڈ زون قائم کرنے کی مضبوطی اور باہمی اقتصادی اور تجارتی تعاون کی حمایت کرنا ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@