ایران اور جنوبی کوریا باہمی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم

تہران، 1 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لئے پر عزم ہیں اور کوریائی کمپنیاں ایران میں اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھیں گی.

یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات جنوبی کوریا کے سفیر "یوجانگ ہیان" نے ہفتہ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں ںے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایران مخالف امریکی پابندیوں کی وجہ سے مختلف مسائل کا سامنا ہیں.
ہیان نے تمام مسائل پر قابو پانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا ایران مخالف امریکی پابندیوں سے چھوٹ ملنے کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.
انہوں نے کہا کہ بے شک جنوبی کوریا تمام مسائل اور مشکلات کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑے رہے گا.
انہوں نے گزشتہ سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلات کے حجم کو 12 ارب ڈالر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کی وجہ سے رواں سال میں اس تبادلات کے حجم میں کمی آنا ممکن ہے مگر امریکی پابندیوں سے ہمارا ملک کی معافی کے ساتھ مستقبل میں دو طرفہ تعلقات بڑھ جائیں گے.
جنوبی کوریا کے سفیر نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ہمارے ملک کو ایرانی تیل کی خریداری کیلئے 180 روزہ مہلت کے تحت بھرپور انداز میں ایران سے تیل کی درآمدات کے سلسلے کو جاری رکھیں گے.
انہوں نے ایران میں کوریائی کمپنیوں کی موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنیاں اس ملک میں اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھیں گی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@