ہمدانی انگور کو عالمی فہرست میں شامل کردیا گیا

ہمدان، 1 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے ہمدان میں پیدا ہونے والے انگور کو عالمی ادارہ برائے خوراک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے.

یہ بات 'محمد کاظمی' نے آج بروز ہفتہ ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ یقینا، یہ اہم قومی اور علاقائی کامیابی، زرعی معیشت کے شعبے میں اس صوبے کی ترقی کے لیے ایک اچھا موقع ہوگی.
یاد رہے کہ روان سال کے فروری میں ملایر کے انگور کا کیس، فائو(FAO) میں منظور کر لیا گیا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@