ایران نے نئے بحری جہاز 'سہند' کو پانی میں اتار دیا

بندرعباس، 1 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے ملکی وسائل سے تیار کئے جانے والے نئے جہاز ''سہند'' کو باضابطہ طور پر پانی میں اتار دیا ہے.

سہند بحری جہاز کو آج ایک خصوصی تقریب میں جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندعباس میں ایرانی بحریہ کے بیڑے میں شامل کردیا گیا ہے.
اس تقریب میں آرمی چیف، بحریہ کے سربراہ اور دیگر سنیئر عسکری اور سیاسی حکام بھی شریک تھے.
سہند مغربی ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ بحری جہاز ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@