سعودی عرب، ایران میں تخریب کاری پر منصوبہ بندی کررہا ہے

نیو یارک، 1 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کو ایک مراسلے میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب ایران کو سیکورٹی اور معاشی طور پر نقصان پہنچانے کے لئے تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا ہے.

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل آفس نے صدر سلامتی کونسل کے نام ایک مراسلے میں کہا کہ سعودی عرب ایران میں سیکورٹی اور معاشی تخریب کاری کے لئے منصوبہ بندی کررہا ہے جس کے خلاف ضروری ہے کہ عالمی برادری نوٹس لے.
ایران کے سفیر ''اسحاق آل حبیب'' نے کہا کہ ایران کے پاس کافی ثبوت موجود ہیں جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب ایران میں سیکورٹی اور معاشی لحاظ سے تخریب کاری کے لئے منصوبہ بندی کررہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ایرانی معیشت کو نقصان پہنچانے اور ایرانی حکام کے قتل کی منصوبہ بندی کے لئے کرائے کے دہشتگردوں کے استعمال پر واضح انداز میں بات کی تھی.
ایرانی سفیر نے یمن کے مظلوم عوام کے خلاف جاری سعودی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے عالمی برادری کو چاہئے کہ یمن کے خلاف مظالم کو روکنے کے لئے آگے بڑھے اور ان جرائم پر سعودیوں کا مواخذہ بھی کرے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@