صدر پیوٹن نے ایک بار پھر ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا

ماسکو، 1 دسمبر، ارنا - روسی صدر ''ولادیمیر پیوٹن'' نے ارجنٹینا میں جی 20 اجلاس کے موقع پر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا.

ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں 20 مضبوط ترین معاشی ممالک (G-20) کے دو روزہ سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں روسی صدر نے بھی خطاب کیا.
صدر پیوٹن نے اس موقع پر مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے تحفظ سے ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق نئی محاذ آرائی کو روکنے میں مدد ملے گی لہذا اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے تمام اقدامات اٹھانا ہوں گے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا اور اس کے علاوہ ایران پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کردیا.
امریکی صدر نے ایران کو تنہائی کا شکار کرنے کے لئے اقتصادی دباؤ اور پابندیاں کا طریقہ کار اپنایا ہوا ہے جبکہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور عالمی جوہری ادارہ بھی اس بات کی بارہا تصدیق کرچکا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@