دنیا، امریکی وزیرخارجہ کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرے: ایران

نیو یارک، 1 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی عوام پر قحط سالی مسلط کرنے سے متعلق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے اشتعال انگیز کی مذمت کرے.

اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے سفیر ''اسحاق آل حبیب'' نے سربراہ اقوام متحدہ اور صدر سلامتی کونسل کے نام ایک خصوصے مراسلے میں کہا کہ دنیا ایرانی قوم کے خلاف پمپئو کی غیرذمہ دارانہ باتوں کی مذمت کرے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اشتعال انگیز بیانات امریکی پالیسی کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد ایرانی عوام پر معاشی جنگ مسلط کرنے کے لئے دباو اور دھمکیوں کا راستہ اپنانا ہے.
ایرانی سفیر نے کہا کہ ایسے اقدامات ایک مخصوص قوم غیرمنصفانہ سزا اور انھیں نشانہ بنانے کے مترادف ہیں جو عالمی انسانی حقوق قوانین کے برعکس بھی ہیں.
انہوں ںے ایران کے خلاف وائٹ ہاؤس کے اقدامات کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایرانیوں کو اشیائے ضرورت بالخصوص ادویات و طبی سازوسامان تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے.
اسحاق آل حبیب نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی تجدید نہ صرف جوہری معاہدے کے منافی ہے بلکہ یہ اقدام سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے.
انہوں اقوام متحدہ بشمول اس کے اراکین پر زور دیا کہ امریکی حکام کی غنڈہ گری اور جبر پر مبنی باتوں کی مذمت کرتے ہوئے ایسے انفرادی اور مسلط کردہ پالیسیوں کا مقابلہ کریں جو دنیا کے لئے سنگین خطرہ ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@