امریکہ، ایرانیوں کے سامنے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا: صدر روحانی

تہران، 31 اکتوبر، ارنا- صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے ایران مخالف نئی امریکی سازش کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، ایرانی عوام کے سامنے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا ہے.

یہ بات ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے بدھ کے روز تہران میں کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
صدر روحانی نے کہا کہ امریکہ دھیرے دھیرے اپنے موقفوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے پہلےکہا تھا کہ ہمیں ایرانی تیل کی برآمدات کو بالکل خاتمہ دینے کا ارادہ کیا ہے لیکن جب یہ بات ان کے بس میں نہ تھی اور میسر نہ ہوا تو بات بدل کر کہا کہ ہمیں ایرانی تیل کی درآمدات کو کم کرنے کا اردہ ہے۔
انہوں نے ایران مخالف امریکی اقدامات کی شکست پر زور دیتے ہوئے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نہ ایرانی تیل کی برآمدات کو بند کر سکتا ہے اور نہ ہی اس کی برآمدات کو اپنے متوقع رقم تک پہنچ سکتا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ کا اصل مقصد ایرانی عوام کو ناراض کرنا ہے؛ ایرانی عوام امریکی جرائم سے ناراض ہیں نہ کہ ایران کی نظام اور حکومت سے۔


**274*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@