ایران کا افغان فوجی افسران کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار

تہران، 31 اکتوبر، ارنا - ترجمان ایرانی دفترخارجہ نے افغانستان میں ہیلی کاپٹر کے سانحے میں افغان فوجی افسروں اور صوبائی حکومت کے بعض اعلی حکام کے جاں بحق ہونے پر افغان عوام اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے.

بہرام قاسمی نے افغانستان کے صوبے مغربی میں ہیلی کاپٹر گرنے کے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے علاوہ افغان حکومت اور عوام کے ساتھ بھی ہمدری کا اظہار کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ سمیت، 25 اعلی فوجی افسران اور صوبائی حکومت کے اعلی عہدیداران موقع پر ہی جان بحق ہوگئے، افغان حکام کی جانب سے حادثے میں جان بحق ہونے والوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افغانستان کے فوجی ہیلی کاپٹر میں مغربی زون کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈئر 'نعمت اللہ خلیل'، صوبہ فرح کی کونسل کے سربراہ 'فرید بختاور' اور کونسل ممبر 'جمیلہ امینی' بھی موجود تھے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان 'ناصر مہری' کے مطابق ہیلی کاپٹر نے افغانستان کے پہاڑی علاقے 'انار درہ' ڈسٹرکٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی صبح 9 بج کر 10 منٹ پر حادثے کا شکار ہوا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی جانب سے فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے جبکہ افغان حکام کا کہنا ہے ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر روسی ساختہ ایم آئی 17 تھا، افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر زمین پر گرنے کے بعد تباہ ہوگیا تھا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی اور ہلاک افراد کی لاشیں بھی جھلس گئیں۔

**274*9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@