ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی آرمی چیف اور وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد، 31 اکتوبر، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے آج بروز بدھ پاکستانی ہم منصب اور آرمی چیف کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کر کے ایرانی میرجاوہ سرحد سے 12 مغوی محافظوں کی بازیابی اور باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

ظریف، پاکستانی ہم منصب 'شاه محمود قریشی' اور آرمی چیف جنرل 'قمر جاوید باجوا' کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان سرحدوں کی سیکورٹی، تعلیمی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی.

محمد جواد ظریف آج کی علی الصبح ایک سیاسی، فوجی وفد کی قیادت میں ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

15اکتوبر کو پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں ںے انقلاب مخالف عناصر کے ساتھ مل کر ایران کے 14 سرحدی اہلکاروں کو اغوا کر لیا. ان اہلکاروں کو علی الصبح لولکدان کے سرحدی علاقے سے ایک دہشتگرد گروہ نے اغوا کیا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@