پاکستان نے ایرانی مغوی سرحدی محافظوں کی بازیابی کا وعدہ کیا ہے: ظریف

اسلام آباد، 31 اکتوبر، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے حالیہ دنوں میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے میرجاوہ سے اغوا ہونے والے ایرانی بارڈر گارڈز کی بازیابی کا وعدہ کیا ہے.

یہ بات محمد جواد ظریف نے آج اسلام آباد کے ائیر پورت پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایران کا دوست اور ہمسائہ ملک ہے اور دنوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں.

محمد جواد ظریف آج کی علی الصبح ایک سیاسی، فوجی وفد کی قیادت میں ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے اس دورے کا مقصد ، پاکستانی حکام کے ساتھ اغوا کیے جانے والے ایرانی اہلکاروں کی بازیابی اور دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر بات چیت کرنا ہے.

15اکتوبر کو پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں ںے انقلاب مخالف عناصر کے ساتھ مل کر ایران کے 14 سرحدی اہلکاروں کو اغوا کر لیا. ان اہلکاروں کو علی الصبح لولکدان کے سرحدی علاقے سے ایک دہشتگرد گروہ نے اغوا کیا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@