ایرانی سفیر کا پاکستانی وزیر خارجہ سے مغوی محافظوں کی بازیابی کا مطالبہ

اسلام آباد، 31 اکتوبر، ارنا – پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے پاکستانی وزیر خارجہ سے ایرانی میرجاوہ سرحد سے 12 مغوی محافظوں کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا.

یہ بات 'مہدی ہنردوست' نے منگل کے روز شاه محمود قریشی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی.
انہوں نے دونوں ممالک کےدرمیان باہمی تعلقات کے مزید گہرے بنانے پر زور دیا.
ہنردوست نے پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کی توسیع ہمارے ملک کی ترجیج قراردیتے ہوئے باہمی تعلقات اور ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحد میں دہشتگردی واقعے پر تبادلہ خیال کیا.
اس موقع میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کا ملک ایران سے تعلقات کی ترقی کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے.
فریقین نے خطے کی سیکورٹی کی صورتحال اور ایران کے اغوا شدہ سرحدی محافظوں کی رہائی کے بارے میں گفتگو کی.
15اکتوبر کو پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں ںے انقلاب مخالف عناصر کے ساتھ مل کر ایران کے 14 سرحدی اہلکاروں کو اغوا کر لیا. ان اہلکاروں کو علی الصبح لولکدان کے سرحدی علاقے سے ایک دہشتگرد گروہ نے اغوا کیا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@