ایرانی صدر کا انڈونیشیا میں مسافر بردار طیارے کے سانحے پر اظہار تعزیت

تہران، 30 اکتوبر، ارنا - ایران کے صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' انڈونیشیا میں گزشتہ دنوں مسافربردار طیارے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر انڈونیشیا کی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے.

ایرانی صدر مملکت نے انڈونیشیائی ہم منصب 'جوکو وڈوڈو' کے نام سے ایک پیغام میں مسافربردار طیارے گر کر تباہ ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے انڈونیشیا کی حکومت اور عوام بالخصوص طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا کی نجی ایئر لائن کا طیارہ جی ٹی 610،آج بروز پیر، سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
اس حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملے جان بحق ہوگئے۔ حادثے کے وقت جہاز میں 3 بچوں اور 7 عملے سمیت 189 مسافر سوار تھے۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا نجی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ نامعلوم وجوہات کے باعث ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد اچانک سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
**274*9410
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@