ایرانی وزیر خارجہ کی اپنے ترک اور آذری ہم منصبوں سے ملاقات، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

استنبول، 30 اکتوبر، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ ' محمد جواد ظریف' نے آج بروز منگل ترکی کے شہر استنبول میں اپنے ترک اور آذری ہم منصبوں 'مولود چاوش اوغلو اور المار محمد یار اف' کیساتھ ملاقات کر کے باہمی تعلقات کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

محمد جواد ظریف جو 'مولود چاوش اوغلو، محمد جواد ظریف اور المار محمد یار اف' کے چھٹے مشترکہ اجلاس میں شریک ہونے کیلیے ترکی کے دورے پر ہے آج بروز منگ ان دو ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں تینوں فریقین کے مذاکرات کا محور باہمی سیاسی، اقتصادی اور ٹرانزٹ تعاون کی توسیع، علاقائی امور اور جہان اسلام کے مسائل پر بات چیت کرنا تھا۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ' محمد جواد ظریف' ایک اعلی وفد کی قیادت میں گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلیے ترکی کے شہر استنبول روانہ ہوگئے.

قابل ذکر ہے کہ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا پچھلا اجلاس، گزشتہ سال آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقد ہوا تھا۔

**274*9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@