اربعین پیدل مارچ نے ایرانی اور عراقی عوام کے درمیان دوستی کا دروازہ کھول دیا ہے: نائب ایرانی صدر

تہران، 30 اکتوبر، ارنا – نائب ایرانی صدر نے ایرانی اورعراقی عوام کے درمیان دوستی کا باب کھولنے میں اربعین پیدل مارچ کے کردار پر روز دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں لاکھوں ایرانی زائرین کی موجودگی مادی اور روحانی اثرات کا حامل ہے لہذا اس کو ہمیشہ زندہ رکھنا چاہیے۔

یہ بات ایرانی نائب صدر سنیئر 'اسحاق جہانگیری' نے آج بروز منگل، نجف اشرف کے گورنر 'سید جواد الیاسری' کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
جہانگیری نے کہا کہ میری اس سفر کا اہم مقصد عراق کی حکومت اور عوام کی جانب سے ایرانی زائرین کی اچھی پذیرائی کی قدردانی ہے۔
انہوں نے عراق کی نئی حکومت کے قیام کو ملک کی ترقی اور توسیع میں مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں کامیاب انتخابات کا انعقاد، خطے میں جمہوریت کے قیام کی ایک اہم مثال کا مظاہرہ تھا۔
اس موقع پر نجف کے گورنر نے کہا کہ امام حسین (ع) کے زائرین بالخصوص ایرانی زائرین کی پذیرائی عراقی عوام کیلئے فخر کا باعث ہے۔
انہون نے مزید کہا کہ اربعین پیدل مارچ، ایرانی وعراقی حکومت اور عوام کے تعلقات کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادار کر رہا ہے۔
الیاسری نے دشمنوں کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی سازش کی ناکامی پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے عراق کے شہر بصرہ میں قائم ایرانی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی کوششوں کی روشنی میں ایران اور عراق کے تعلقات اور آگے بڑھیں۔

**274*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@