ایران کا انڈونیشیائی حکومت اور عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار

تہران، 29 اکتوبر، ارنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انڈونیشیا میں ہوائی جہاز کے سانحہ پر انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ 'بہرام قاسمی' نے انڈونیشیا کے مسافربردار طیارے گر کر تباہ ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے انڈونیشیا کی حکومت اور عوام بالخصوص طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا کی نجی ایئر لائن کا طیارہ جی ٹی 610،آج بروز پیر، سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
اس حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملے جان بحق ہوگئے۔ حادثے کے وقت جہاز میں 3 بچوں اور 7 عملے سمیت 189 مسافر سوار تھے۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا نجی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ نامعلوم وجوہات کے باعث ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد اچانک سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@