ایران کی پٹس برگ کی یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کی مذمت

تہران، 29 اکتوبر، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں جاں بحق ہونے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاونٹ میں ایک جاری پیغام میں کہا کہ دنیا کے کسی بھی مذہب میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں ہے اور ہرقسم کی دہشتگردی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے اس حملے میں جاں بحق ہونے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹس برگ کی ایک یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@