امریکہ ایران مخالف پابندیوں کیساتھ اپنے مقاصد حاصل نہیں کرے گا: ظریف

استنبول، 29 اکتوبر، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ 4 نومبر کو ایران مخالف نئی پابندیوں کے آغاز کے ساتھ اپنے مقاصد کو حاصل نہیں کرے گا.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے ترکی پہنچنے کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کے ساتھ واشنگٹن کے سیاسی اور اقتصادی مقاصد حاصل نہیں ہوگا.
ظریف نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایران مخالف اقتصادی پابندیوں اور جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا اثرات سب سے زیادہ نفسیاتی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین 4 نومبر تک اپنے عملی اقدامات کا آغاز کرے گی جس کے نتیجے میں امریکہ مزید عالمی تنہائی کا شکار ہوگا.
انہوں نے کہا کہ آج بعض علاقائی ممالک کے بغیر کوئی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات کی حمایت نہیں کر رہا ہے.
ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی حکومت اپنی حکمت عملی کے ساتھ اس واقعے کا جائزہ اور اس کے ملوث عناصر پر حتمی نتیجہ پہنچ گئی.
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے علاقے میں غلطی اقدامات کو پھیلانے کی وجہ سے ناجائز صہیونی ریاست اور سعودی عرب کسی بھی جرائم کی جرات رکھتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست امریکہ کی حمایتوں کے ساتھ گزشتہ 70 سالوں سے فلسطینی مظلوم قوم کے خلاف وحشیانہ اقدامات کر رہی ہے.
ظریف نے کہا کہ سعودی عرب بھی امریکی حمایت کے ساتھ سابق عراقی صدر صدام حسین، طالبان اور داعش دہشتگردوں کی حمایت کرکے اب یمنی نہتے عوام کو قتل عام کر رہا ہے اور بدقسمتی سے ان کے خلاف کوئی عالمی کاروائی نہیں کی گئی ہے.
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان منعقد ہونے والی تین فریقی نشست کے حوالے سے کہا کہ اس نشست کا مقصد اقتصادی اور ٹرانزٹی باہمی تعاون کی مزید مضبوطی ہے اور ہم کل اپنے ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کرکے اس کے بعد تین فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے.
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر مذاکرات کریں گے.
تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ترکی میں اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان تین فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے پیر کے روز استنبول پہنچ گئے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@