بھارت کی ایرانی تیل کی درآمدات کو جاری رکھنے پر امید

نئی دہلی، 29 اکتوبر، ارنا – بھارتی شہر چنئی سے نکالے جانے والے اخبار "ہندو بزنس لائن" نے کہا ہے کہ بھارت 4 نومبر کے بعد ایرانی تیل خریداری پر امریکی ثانوی پابندیوں سے معافی پر امید کا اظہار کرتا ہے.

اس اخبار کے مطابق، ایک بھارتی عہدیدار نے کہا کہ ہم نے امریکہ کے ساتھ ایرانی تیل کی درآمدات کو جاری رکھنے پر مذاکرات کئے ہیں.
ہندو بزنس لائن نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے ساتھ بھارت کی جانب سے ایرانی تیل کی ادائیگی اور تیل مصنوعات کی انشورینس مختلف مشکلات کا شکار ہوگا.
اس اخبار نے مزید لکھا کہ بھارتی سرکاری ریفائنریریز نے نومبر مہینے میں ایرانی تیل کی خریداری کی کاروائی کا آغاز کئے ہیں اور وہ دسمبر میں ایرانی تیل کی برآمدات کو جاری رکھیں گے.
بھارتی سرکاری تیل کمپنیوں نے نومبر مہینے کے لئے 12 لاکھ بیرل ایرانی خام تیل خریدنے کا فیصلہ کئے ہیں.
بھارت کی ایک تیل کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی درآمدات کو بالکل منقطع نہیں کریں گے کیونکہ وہ ہمارے لئے ایک قابل بھروسہ شراکت داری ملک ہے.
بھارت کے علاوہ یورپ، چین، جنوبی کوریا، ترکی اور جاپان ایرانی تیل کو درآمد کر رہے ہیں.
یاد رہے کہ امریکہ نے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد اعلان کردیا کہ ایرانی خام تیل خرید کرنے والے ممالک کو 4 نومبر تک اپنی درآمدات کا خاتمہ کرنا چاہئیے ورنہ امریکی ثانوی پابندیوں پر شامل ہوں گے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@