29 اکتوبر، 2018 10:37 AM
News Code: 3653905
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ ترکی کے دورے پر روانہ

تہران، 29 اکتوبر، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ' محمد جواد ظریف' ایک اعلی وفد کی قیادت میں آج بروز پیر اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلیے ترکی کے شہر استنبول روانہ ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق، 'مولود چاوش اوغلو، محمد جواد ظریف اور المار محمد یار اف' کے چھٹے مشترکہ اجلاس کل بروز منگل (30 اکتوبر) استنبول میں منعقد کیا جائے گا.

اس تین فریقی نشست میں فریقین تینوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی توسیع کے لیے مزید مواقع کے فروغ پر تبادل خیال کریں گے.

یاد رہے کہ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا پچھلا اجلاس، گزشتہ سال آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقد ہوا تھا۔

**274*9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@