ایرانی وزیر خارجہ کل ترکی کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے

تہران، 28 اکتوبر، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ایک اعلی وفد کی قیادت میں کل بروز پیر، ترکی کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ 'بہرام قاسمی' نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف'، ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی اجلاس میں شریک ہونے کے لئے کل بروز پیر ترکی کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق، تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا پچھلا اجلاس، گزشتہ سال آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقد ہوا تھا۔

**274*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@