مشکلات پر قابو پانے کیلئے عراقی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑے ہیں: ایران

تہران، 28اکتوبر، ارنا- نائب ایرانی صدر نے عراق کے وزیر اعظم کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں، عراق میں جمہوریت کے قیام کو خطے کے دوسرے ممالک کیلئے عمدہ مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام، مشکلات پر قابو پانے کیلئے عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایرانی نائب صدر سنیئر 'اسحاق جہانگیری' نے آج بروز اتوار عراق کے وزیر اعظم 'عادل المہدی' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں انہیں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عراق کی نئی حکومت نے ملک کی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ کے تجربوں کے ساتھ عراق کی نئی حکومت ملک میں جاری مشکلات پر قابو پا لیتی ہے۔
نائب ایرانی صدر نے عراقی حکومت اور عوام کی جانب سے زائرین امام حسین (ع) کی اچھی پذیرائی کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی کے پیدل مارچ میں شریک ہونے کیلئے یوم اربعین کو نجف اشرف روانہ ہوجاوں گی۔
جہانگیری نے کہا کہ میری اس سفر کے اصل مقصد ائمہ معصومیں (ع) کو خراج عقیدت پیش کرنے سمیت عراقی حکومت اور عوام کی جانب سے زائرین امام حسین (ع) کی اچھی پذیرائی کی قدردانی ہے ۔
انہوں نے تہران اور بغداد کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے آپس میں زیارتی سفروں میں اضافہ ایران اور عراق کے تعلقات کو اور آگے بڑھنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔
اس موقع پر عراق کے صدر اعظم نے بھی کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان باہمی تعلقات صرف مشترکہ سرحدوں کی خاطر نہیں بلکہ دونوں ممالک کے آپس میں برادرانہ تعلقات کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعمیری تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایران اور عراق کی مشترکہ ترقی کے لئے کوشان ہے کیونکہ ایران کی ترقی، عراق کی ترقی کا باعث بن سکتی ہے۔
عراق کے صدر اعظم نے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان دوطرفہ ملاقاتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقاتیں دونوں ممالک کے تعمیری تعلقات میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

**274*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@