مسلم علماءعالمی یونین کی اسرائیل کیساتھ تعلقات کی مذمت

تہران، 28 اکتوبر، ارنا – مسلم علماء کی عالمی یونین نے اپنے نشر ہونے والے ایک بیان میں ناجائز صہیونی ریاست کیساتھ کسی بھی تعلقات کی مذمت کی.

مسلم علماء کی عالمی یونین نے گزشتہ روز اپنے ایک اعلامیے میں امت مسلمہ اور ان کے سربراہوں سے مطالبہ کیا کہ جہان اسلام کے عظیم اقدار کی حفاظت کر کے بیت المقدس اور مقبوضہ علاقوں کو نظر انداز نہ کریں.

اس بیان نے خلیج فارس کے عرب ممالک میں صہیونی ریاست کی کاروائیوں پر انتباہ کرتے ہوئے اس ناجائز ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے کسی بھی کوشش کی مذمت کی.

اس بیان میں آیا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کے حکام کا استقبال کرنا اور ان کے ساتھ مذاکرات کرنا فلسطینی عوام پر صہیونی کے مظالم کو ایوارڈ دینا اور فلسطین کے خلاف امریکیوں کی"صدی کا معاہدہ" شیطانی پالیسی کی حمایت کرنا کے مترادف ہے.

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے جمعرات کے روز خفیہ طور پر عمان کا دورہ کیا جس کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے نیتن یاہو کے اس دورے کی مذمت کی.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@