ایران نے عالمی ووشو کپ میں 4 طلائی تمغےحاصل کر لیے

تہران، 28 اکتوبر، ارنا – ایرانی ووشو کھیلاڑیوں نے چین میں منعقدہ 9 ویں عالمی کپ کے مقابلوں میں اپنے حریفوں پر غلبہ پا کر 4 طلائی تمغے اپنے نام کر لیے.

4 ایرانی ووشو کھیلاڑیوں نے آج بروز اتوار چین میں بین الاقوامی کپ ٹورنامنٹ میں 52، 75، 70 اور 90 کلوگرام کے زمروں میں حریفوں کو شکست دے کر 4 سونے کے تمغے جیت لیے.
خواتین کے حصے میں دو ایرانی کھیلاڑیوں' الہہ منصوریان اور فریناز نذیری' نے 52 اور 75 کلوگرام کے زمرے میں الجیریا اور مصر کی حریفوں کو ہرا کر 2 طلائی تمغےحاصل کر لیے.
مردوں کے حصے میں بھی دو اور ایرانی کھیلاڑیوں 'محسن محمدسیفی اور میلاد عارفی مقام' نے 70 اور 90 کلوگرام کے زمروں میں اپنے2 مصری حریفوں کو شکست دے کر 2 اور طلائی تمغے وطن عزیر کے نام کر دیے.
یاد رہے کہ گزشتہ روز شہربانو منصوریان نے بھی 65 کلوگرام کے کیٹگیری میں ایک سونے کا تمغہ جیت لیا.
تفصیلات کے مطابق، عالمی ووشو کپ مقابلے چین میں آج بروز ہفتے سے شروع ہوگئے اور اتوار کے روز کو اختتام پذیر ہوں گے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@