پاکستان کی صہیونی کیساتھ مذاکرات کی افواہوں کی تردید

اسلام آباد، 28 اکتوبر، ارنا – پاکستانی صدر نے ناجائز صہیونی ریاست کے ساتھ کسی بھی مذاکرات اور خفیہ رابطے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں نشر ہونے والی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں.

یہ بات "عارف علوی" نے اتوار کے روز ترکی کے دورے سے پہلے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے اسلام کے بین الاقوامی ائیرپورٹ میں صہیونی طیارے کے 10 گھنٹے قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تمام دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں اور ہم نے ناجائز صہیونی ریاست کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق، کچھ دن پہلے ناجائز صہیونی ریاست کا ایک طیارہ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ میں 10 گھنٹے قیام کے بعد واپس روانہ ہوگیا.
ایک پاکستانی صحافی نے پہلی بار کے لئے اپنے ٹوئٹر پیج میں صہیونی طیارے کے قیام کی تصاویر کو نشر کرکے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا.
پاکستانی سیاستدانوں، میڈیا، گروہوں اور صحافیوں بالخصوص سابق پاکستانی وزیر داخلہ "احسن اقبال" نے اس حوالے سے پاکستانی حکومت سے واضح موقف کے اعلان کرنے کا مطالبہ کیا.
اس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کی افواہوں کی تردید کر دی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور وزیر خارجہ "شاہ محمود قریشی" نے ہفتہ کے روز اس حوالے سے تمام افواہوں کو مسترد کیا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@