ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے صدر روحانی کی تجویز کئے گئے چار وزراء کی توثیق کردی

تہران، 28 اکتوبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) نے گزشتہ روز ایک خصوصی اجلاس میں صدر مملکت حسن روحانی کی تجویز کئے گئے چار وزرا کو اعتماد کا ووٹ دے دیا.

ایرانی اراکین مجلس سے وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت کے لئے "رضا رحمانی" 203 ووٹ، وزیر خزانہ کے لئے "فرہاد دژپسند" نے 200 ووٹ، وزیر لیبر و سماجی بہبود کے لئے "محمد شریعتمداری" نے 196 ووٹ اور وزیر سڑک و شہری ترقی کے لئے "محمد اسلامی" نے 151 ووٹ حاصل کردئے.
رضا رحمانی پارلیمنٹ کے 265 ارکان کے ووٹوں میں سے 203 ووٹ حاصل کرسکے جس میں 49 ارکان پارلیمنٹ نے مخالفت کا ووٹ اور 13 اراکان نے اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا.
دژپسند 200 اعتماد اور 50 مخالفت کا ووٹ حاصل کرسکے اور 15 ارکان پارلیمنٹ نے اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا.
شریعتمداری نے 196 اعتماد، 63 مخالفت کا ووٹ حاصل کرلیا اور 5 ارکان پارلیمنٹ نے اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا.
اسلامی نے 151 اعتماد، 63 مخالفت کی ووٹ حاصل کرلیا اور 8 ارکان پارلیمنٹ نے اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا.
ایرانی صدر نے ووٹ دینے سے پہلے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپنے امیدواروں کا بھرپور دفاع کیا.
صدر روحانی نے گزشتہ دنوں ایرانی اسپیکر 'علی لاریجانی' کے نام سے ایک خط میں 'محمد اسلامی' کو وزیر سڑک و شہری ترقی ،'فرہاد دژپسند' کو وزیر خزانہ، 'محمد شریعتمداری' کو وزیر لیبر و سماجی بہبود اور 'رضا رحمانی' کو وزیر صنعت کے طور پر ایرانی مجلس میں پیش کی.
یاد رہے کہ حکومت ایران نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری کی خاطر حکومت کی اقتصادی ٹیم میں تبدیلی کردی جائے گی اور سربراہ مرکزی بینک کی نئی تعیناتی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@