ایران نے حالیہ مہینوں میں بڑی سیاسی اور حقوقی کامیابیاں حاصل کی ہے: صدر روحانی

تہران، 27 اکتوبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے حالیہ مہینوں کے دوران اہم تین حقوقی اور سیاسی مناظر میں ایرانی قوم کے نمائندوں کی کامیابیوں کو بڑی تاریخی فتح قرار دے دیا.

ان خیالات کا اظہار "حسن روحانی" نے ہفتہ کے روز ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے گزشتہ مہینوں اور دنوں کے دوران امریکی سازشوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہے.
صدر روحانی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آج کے برعکس اگر امریکہ نے بڑے ملک کے خلاف کوئی کاروائی کا فیصلہ کیا تو ان کے روایتی حامیوں نے اس کو چھوڑ نہیں دیا.
انہوں نے دنیا کے اکثر ممالک سمیت یورپی ممالک کی جانب سے امریکہ کی نئی پالیسیوں کی مخالفت اور ایران کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی بڑی سیاسی کامیابی ہے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ مہینوں کے دوران عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف تین کامیابیاں حاصل کی. امریکی حکام نے یقین رکھا کہ یہ عدالت ایران کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے مگر اس نے ایران کے حق میں فصیلہ کرنا پہلی کامیابی تھی.
ایرانی صدر نے کہا کہ عالمی عدالت کی جانب سے امریکہ کے خلاف عبوری فیصلہ کرنا اور کچھ دن پہلے اس عدالت کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی خلاف ورزی پر حکم دینا دوسری کامیابی تھی.
انہوں نے اٹلی میں ایران کے 6 ارب ڈالر منجمد اثاثے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمائندوں کی جانب سے عالمی عدالت میں نے منجمد ہونے والے اثاثے کی بحالی تیسری کامیابی تھی.
انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے اکثر ممالک جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے وعدوں پر قائم مگر امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@