ایران اور یورپ کے درمیان کرنسی چینل قائم کیا جاتا ہے

تہران، 27، ارنا – ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں سے نمٹنے کے مقصد سے ایرانی اور یورپی برآمدکرنے والوں کے لئے ایک کرنسی چینل قائم کیا جاتا ہے جو آخری مرحلے میں ہے.

یہ بات "عبدالناصر ہمتی" نے اپنے انسٹاگرام پیج میں کہی.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تبادلوں کی سہولیات کے لئے گزشتہ ہفتہ برسلز کی منعقد ہونے والی نشست میں ایک کرنسی چینل قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ہمتی نے کہا کہ ایرانی اور یورپی کمپنیوں اور سرگرم اقتصادی کارکن جوہری معاہدے سے امریکی یک طرفہ علیحدگی کے باوجود تجارتی تعلقات کو جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی اور یورپی برآمد کرنے والے اس کرنسی چینل کے ذریعہ اپنی برآمدات کی کرنسیوں کو حاصل کرسکتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ یہ کرنسی چینل اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ مالیاتی معاہدے کا کردار ادا کرے گا جو دونوں فریقین اس منصوبے کے آپریشن کو تیز رفتاری پر زور دے رہے ہیں.
ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا کہ قریب مستقبل میں عوام اور اقتصادی سرگرم کارکن کے لئے اس کرنسی چینل کی تفصیلات اور اس کے طریقہ کار پیش ہوگی.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@